انسانیت کیخلاف جرائم کا کیس: بنگلہ دیش کی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کو عمر قید کی سزا سنا دی

01:12 PM, 17 Nov, 2025

ڈھاکہ:  بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو مظاہرین کی ہلاکت پر انسانیت کے خلاف جرائم کے کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی۔ بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کے خلاف جرائم کا مجرم قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک اہم مقدمے میں سنایا گیا، جس میں شیخ حسینہ پر الزام تھا کہ انہوں نے گزشتہ سال حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سینکڑوں افراد کی ہلاکتوں کی منصوبہ بندی کی۔

عدالت نے اس فیصلے میں شیخ حسینہ کو مجرم قرار دیتے ہوئے استغاثہ کی جانب سے سزائے موت کی درخواست کی حمایت کی۔ اس فیصلے کے بعد، ہلاک ہونے والے مظاہرین کے اہلخانہ عدالت میں موجود تھے، اور اس ممکنہ احتجاجی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈھاکہ میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس، ریپڈ ایکشن بٹالین اور بارڈر گارڈز شہر کے مختلف علاقوں میں تعینات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹ سکیں۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ سال ہونے والے مظاہروں میں تقریباً 1400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ شیخ حسینہ واجد اور ان کی جماعت عوامی لیگ ان الزامات کی سختی سے تردید کرتی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں۔

شیخ حسینہ واجد نے اس فیصلے کے بعد کہا کہ انہیں اس کا کوئی اثر نہیں پڑتا کیونکہ ان پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں۔ بھارت میں رہتے ہوئے انہوں نے اپنے پیروکاروں کو پیغام دیا کہ وہ بنگلہ دیشی عوام کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ ہی زندگی دینے والا ہے اور وہی لے گا، اور وہ اپنے کارکنوں کے لیے دعا گو ہیں۔

حسینہ واجد نے مزید کہا کہ "یہ وقت کی بات ہے، ہم سب کچھ یاد رکھیں گے اور حساب ہوگا"۔ ان کا یہ بیان دراصل ایک عزم تھا کہ وہ حالات سے ہمت نہیں ہاریں گی۔

اس فیصلے کے بعد شیخ حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ نے پورے ملک میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ اس احتجاج کی وجہ سے ڈھاکہ کی گلیاں اور سڑکیں سنسان ہو گئی ہیں، اور عوامی لیگ نے اس فیصلے کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔

اس سے پہلے، شیخ حسینہ واجد کے بیٹے اور مشیر سجیبو واجد نے امریکہ میں بیٹھ کر ایک دھمکی دی تھی کہ "شیخ حسینہ کے خلاف فیصلے سے بنگلہ دیش میں تشدد کی لہر اُٹھ سکتی ہے"۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس فیصلے کے بعد ملک میں بدامنی پھیلنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں