ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی

01:30 PM, 17 Nov, 2025

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ دنوں میں ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جبکہ مری اور گلیات جیسے پہاڑی علاقے سرد رہیں گے اور آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور صبح و رات کے وقت ہلکی دھند کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں اور گلگت بلتستان میں بھی موسم سرد رہے گا اور جزوی طور پر آسمان ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ آزاد کشمیر میں بھی صبح اور رات کے وقت شدید سردی محسوس ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو اس موسم سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں