کیلیفورنیا : ٹک ٹاک نے ایک نیا فیچر "بلیٹن بورڈ" متعارف کرایا ہے جس کا مقصد کریٹیرز اور برانڈز کو اپنے فالوورز کے ساتھ مواد شیئر کرنے کا ایک نیا طریقہ فراہم کرنا ہے۔
یہ فیچر انسٹاگرام کے براڈکاسٹ چینلز کی طرح کام کرتا ہے، یعنی صرف کریٹیرز ہی بلیٹن بورڈ پر مواد پوسٹ کرسکتے ہیں، جبکہ فالوورز صرف ایموجیز کے ذریعے اپنے ردعمل کا اظہار کرسکتے ہیں۔ اس فیچر میں کریٹیرز ٹیکسٹ، تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرسکتے ہیں۔
بلیٹن بورڈ کا استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ صارف کی عمر کم از کم 18 سال ہو اور اس کے فالوورز کی تعداد 50 ہزار یا اس سے زیادہ ہو۔ اس فیچر کا مقصد کریٹیرز اور کمپنیوں کو اپنے فالوورز تک خصوصی نیوز، اپڈیٹس اور مواد پہنچانے میں آسانی فراہم کرنا ہے، اور یہ مواد صرف ان کے فالوورز تک ہی محدود رہے گا۔
یہ فیچر جون 2025 سے آزمائشی طور پر چل رہا تھا اور اب باضابطہ طور پر متعارف کرایا گیا ہے۔ ٹک ٹاک کے مطابق، بلیٹن بورڈ پر تمام مواد کو ان کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کے مطابق ہونا چاہیے۔کریٹیرز اپنے ان باکس سے بلیٹن بورڈ کو ایکٹیویٹ کر کے اس فیچر کا استعمال شروع کرسکتے ہیں اور اپنے فالوورز کے ساتھ براہِ راست مواد شیئر کرسکتے ہیں۔