پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز کلین سویپ کر لی

08:50 AM, 17 Nov, 2025

راولپنڈی : پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے پاکستان کو 212 رنز کا ہدف دیا، جسے پاکستان نے 45ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

پاکستان کی طرف سے محمد رضوان 61 رنز، حسین طلعت 42 رنز، اور فخر زمان 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بابر اعظم نے 34 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ سلمان آغا 6 اور حسیب اللہ خان بغیر کسی اسکور کے آؤٹ ہو گئے۔

سری لنکا کے لیے جیفری وینڈرسے نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ مہیش تھکشانا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 211 رنز بنائے، لیکن پوری ٹیم 46ویں اوور میں پویلین لوٹ گئی۔ سدیرا سمارا وکرما 48 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ کوشال مینڈس 34 رنز، پاون رتھنا یاکے 31 رنز اور کامل مشارا 29 رنز بنا سکے۔

پاکستان کی بالنگ میں محمد وسیم جونیئر نے 3 وکٹیں حاصل کیں، حارث رؤف اور فیصل اکرم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، اور شاہین آفریدی و فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزیدخبریں