وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر کی ملاقات ، دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

11:33 AM, 17 Nov, 2025

اسلام آباد : پاکستان اور چین نے دہشت گردی کے خلاف مزید تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ کی ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ اس ملاقات میں چینی سفیر نے اسلام آباد میں حالیہ خودکش حملے کی شدید مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

چینی سفیر نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تیار ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ چین کی وزارتِ خارجہ نے بھی اس حملے کی مذمت کی اور پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاک چین تعلقات ہمیشہ باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر رہے ہیں، اور چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے چین کا تعاون بہت اہم ہے۔

چینی سفیر نے یقین دہانی کرائی کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون کو جاری رکھے گا اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

مزیدخبریں