کراچی: پاکستان میں ذوالحج ۱۴۴۷ ہجری کا چاند کامیابی سے دیکھ لیا گیا ہے، جس کے تحت ملک بھر میں عید الاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ کل 18 مئی بروز پیر پاکستان میں یکم ذوالحج ہو گی۔
یہ اہم اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کراچی میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کیا۔ اجلاس میں زونل کمیٹیوں، سپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک تھے۔
ملک کے مختلف حصوں سے چاند کی رویت کے حوالے سے متعدد معتبر شہادتیں موصول ہوئیں, مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اپنے دو ارکان نے چاند کی لائیو گواہی دی۔ خیبر پختونخوا کے اضلاع مردان اور پشاور سے مجموعی طور پر 3 شہادتیں ریکارڈ کی گئیں۔
اس سال ایک منفرد اور خوش آئند اتفاق دیکھنے میں آیا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (UAE)، ترکیہ اور تیونس میں ذوالحج کا چاند ایک ہی دن نظر آیا ہے۔ اس تصدیق کے بعد اب ان تمام ممالک اور پاکستان میں عید الاضحیٰ کی خوشیاں ایک ہی تاریخ یعنی27 مئی کو منائی جائیں گی۔
پاکستان اور عرب ممالک میں عید الاضحیٰ ایک ہی دن منانے کا اعلان، چاند نظر آگیا
09:54 PM, 17 May, 2026