کراچی کو آلودگی سے بچانے کے لیے 'وعدہ کرو' مہم متحرک، شہری آلائشیں سڑکوں پر پھینکنے سے گریز کریں: طارق علی نظامانی

03:15 PM, 17 May, 2026

کراچی: سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (ایس ایس ڈبلیو ایم بی) نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہرِ قائد کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے عوامی آگاہی مہم کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ مہم کا مقصد قربانی کے بعد صفائی ستھرائی کے عمل کو عوامی شمولیت کے ذریعے مؤثر بنانا ہے۔

ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے مینیجنگ ڈائریکٹر طارق علی نظامانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "صاف ستھرا کراچی" ایک مشترکہ عوامی مشن ہے جسے صرف سرکاری کوششوں سے حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران ویسٹ مینجمنٹ کی ذمہ داری دگنی ہو جاتی ہے، جس کے لیے ادارہ چوبیس گھنٹے متحرک رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ "وعدہ کرو" مہم کے تحت سوشل موبلائزیشن ٹیمیں مختلف علاقوں، گھروں اور کمیونٹیز کا دورہ کر کے شہریوں سے صفائی کے اصولوں پر عمل کرنے کا وعدہ لے رہی ہیں۔ شہریوں کو آلائشیں مخصوص پوائنٹس پر جمع کرنے، چونے کے چھڑکاؤ، بالو مٹی کے استعمال اور جراثیم کش اسپرے کی اہمیت سے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔ ایم ڈی طارق علی نظامانی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور صفائی عملے کے ساتھ تعاون کر کے اس مشن کو کامیاب بنائیں۔

مزیدخبریں