منشیات چیلنج انتہائی خطرناک، انمول پنکی کوئی ہیرو نہیں، زہر بیچنے والی خاتون ہے: سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن

02:45 PM, 17 May, 2026

کراچی: سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ منشیات کا چیلنج پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے، لیکن بدقسمتی سے اس مسئلے کو اب تک درکار سنجیدگی کے ساتھ مانیٹر نہیں کیا گیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ سندھ میں منشیات کے نیٹ ورک کا جڑ سے خاتمہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

حالیہ دنوں میں سامنے آنے والے انمول پنکی کیس پر تبصرہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے میڈیا اور عوام سے اپیل کی کہ اس معاملے کو گلیمرائز کرنے اور اس کی آڑ میں لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ وہ خاتون کوئی ہیرو نہیں بلکہ نوجوان نسل میں زہر بانٹنے کی ذمہ دار ہے اور قانون اس کے ساتھ سختی سے نمٹے گا۔

صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے عوام کو خوشخبری سنائی کہ سندھ بھر میں میگا پروجیکٹس پر کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، جس کے تحت رواں ماہ 23 مئی کو 'شاہراہِ بھٹو' کا باقاعدہ افتتاح کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں