ایران کے پاس معاہدے کا آخری موقع، آبنائے ہرمز پر فوجی تصادم کا خطرہ برقرار: امریکی صدر

09:40 AM, 17 May, 2026

واشنگٹن : امریکی صدر نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے حوالے سے ایک بڑا بیان دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے جلد امن معاہدے پر دستخط نہ کیے تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت تیزی سے نکل رہا ہے اور معاہدے کی شکل میں ہی ایران کا فائدہ ہے۔

مذاکرات کی کامیابی سے متعلق بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس وقت وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ کوئی معاہدہ طے پائے گا بھی یا نہیں۔

بیان میں سب سے اہم نکتہ عالمی اقتصادیات کے لیے اہم سمندری راستے "آبنائے ہرمز" کے حوالے سے سامنے آیا، جہاں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے اقدامات پر اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔ سفارتی حلقوں کے مطابق اس جملے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں ایران کی نقل و حرکت پر سخت نالاں ہے اور وہاں کسی بھی وقت فوجی کشیدگی جنم لے سکتی ہے۔

مزیدخبریں