پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کا زلمی کو 238 رنز کا چیلنج

09:47 PM, 17 May, 2025

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 27ویں مقابلے میں کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر اور جیمز ونس کی زبردست نصف سنچریوں کی بدولت پشاور زلمی کو فتح کے لیے 238 رنز کا کڑا ہدف دے دیا۔

میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے، جہاں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر کراچی کو 170 سے 180 رنز تک محدود رکھا جائے تو ان کی ٹیم کے لیے جیت ممکن ہو سکتی ہے۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ وہ آج تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچ خشک محسوس ہو رہی ہے، اور یہ بات باعث مسرت ہے کہ شائقین انہیں کھیلتے دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آتے ہیں۔

دوسری طرف کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے میچ سے قبل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اتری ہے اور وہ شائقین کو جاندار کھیل دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ وارنر نے پچ کو بیٹنگ کے لیے موزوں قرار دیا۔

وارنر اور ونس کی طوفانی بلے بازی نے کراچی کو ایک مضبوط پوزیشن میں لا کھڑا کیا، جبکہ پشاور زلمی کو اب جیتنے کے لیے 238 رنز کا بڑا ہدف درپیش ہے۔

مزیدخبریں