کیلیفورنیا:گوگل اپنے سرچ انجن کے ہوم پیج پر ’اے آئی موڈ‘ بٹن متعارف کرانے پر غور کر رہا ہے، جو جلد ہی ’آئی ایم فیلنگ لکی‘ کے بٹن کی جگہ لے سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، گوگل اپنے مرکزی پیج پر ’اے آئی موڈ‘ بٹن متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے، جس پر کلک کرنے سے صارفین کو اے آئی سرچ انجن تک رسائی ملے گی۔ اس فیچر کو "جیمنائی" کے ساتھ جوڑا جائے گا، جس کے ذریعے صارفین اے آئی کی مدد سے تلاش کر سکیں گے۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گوگل نے اس فیچر کی آزمائش امریکہ کے کچھ سوشل میڈیا صارفین کے درمیان شروع کر دی ہے، اور یہ تبدیلی جلد ہی عوامی طور پر دستیاب ہو سکتی ہے۔
اگرچہ گوگل نے اس تبدیلی کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، لیکن یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چند ہفتوں میں گوگل اس نئے فیچر کا باضابطہ اعلان کرے گا۔