پی ایس ایل10:پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر کراچی کنگز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

07:39 PM, 17 May, 2025

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ کے 27ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پچ پر 170 سے 180 رنز کا ہدف روکنا کامیاب حکمت عملی ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ آج ون ڈاؤن پوزیشن پر بیٹنگ کریں گے اور پچ کے حوالے سے کہا کہ "یہ پچ خشک دکھائی دے رہی ہے۔" بابر اعظم نے مزید کہا کہ "جب لوگ مجھے دیکھنے اسٹیڈیم آتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے۔"

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے میچ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم ہمیشہ کی طرح میدان میں ایکشن دکھانے کے لیے تیار ہیں۔" انہوں نے پچ کی حالت کو "بہت اچھی" قرار دیتے ہوئے میچ کے لیے اعتماد کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں