وطن کے سپاہی ڈٹے رہے، قوم یک زبان ہوئی: نواز شریف کا افواج اور پارلیمنٹ کو خراج تحسین

03:52 PM, 17 May, 2025

لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وطن کی سرحدوں کے محافظوں نے جانفشانی اور جذبۂ ایمانی سے دشمن کا مقابلہ کیا، اور قوم کے نمائندوں نے بھی ہر سیاسی اختلاف بھلا کر یکجہتی کا مظاہرہ کیا، جس پر فخر کیا جا سکتا ہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ’’ہماری پارلیمنٹ نے جس حوصلے اور یکجہتی سے افواج پاکستان کی پشت پر کھڑے ہونے کا پیغام دیا، وہ ہماری جمہوری اور قومی تاریخ کا روشن لمحہ ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اس کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہے۔ میڈیا نے بھی دشمن کے جھوٹے بیانیے کا بھرپور توڑ کیا اور عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف مضبوطی سے پیش کیا۔

مزیدخبریں