ایمان فاطمہ نے رجب بٹ سے صلح کی کوششوں پر اپنی رائے ظاہر کر دی

02:26 PM, 17 Mar, 2026

لاہور : معروف وی لاگر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان شادی کے ایک سال بعد اختلافات بڑھ گئے تھے اور علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ حال ہی میں رجب بٹ نے ایمان کو طلاق کا نوٹس بھیجا، جبکہ سوشل میڈیا پر دونوں کے صلح کرنے کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں، تاہم دونوں کی جانب سے کوئی حتمی تصدیق نہیں ہوئی۔

ایمان فاطمہ نے حال ہی میں اپنے بھائی اور بیٹے کے ساتھ سفر کی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا: "سفر انسان کو سکون دیتا ہے، اسی لیے وہ آگے بڑھتی رہتی ہیں۔"

مداح ان کی مثبت سوچ اور حوصلے کو سراہ رہے ہیں۔ کچھ صارفین انہیں بیٹے کی خاطر صلح کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں، جبکہ دیگر کہتے ہیں کہ انہیں اپنی خوشی اور سکون کو ترجیح دینی چاہیے۔

مزیدخبریں