ابوظبی میں میزائل کا ملبہ گرنےسے ایک اور پاکستانی جاں بحق

01:20 PM, 17 Mar, 2026

دبئی : متحدہ عرب امارات میں ابوظبی کے علاقے بنی یاس میں میزائل کے ٹکڑے گرنے سے ایک اور پاکستانی شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اماراتی حکام کے مطابق، فضائی دفاع نے بیلسٹک میزائل کو ناکام بنایا، مگر ملبہ گرنے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

اس کے ساتھ ہی حالیہ کشیدگی میں متحدہ عرب امارات میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ تین پاکستانی شہری اسی حالیہ بحران میں مارے گئے ہیں: ایک دبئی میں اور دو ابوظبی میں۔

علاقائی حکام نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں اور ہدایات پر عمل کریں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے.

مزیدخبریں