طالبان رجیم کے نام نہاد ترجمان کا دعویٰ حقائق کے برعکس ہے ،وزیراطلاعات

11:25 AM, 17 Mar, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے 16 مارچ کی رات آپریشن "غَضَب لِلحق" کے تحت کابل اور ننگرہار میں فضائی کارروائی کی، جس میں دہشت گردوں کی فوجی تنصیبات اور اسلحہ ذخائر تباہ کیے گئے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حملوں میں صرف وہ مقامات نشانہ بنائے گئے جو افغان طالبان اور دہشت گرد نیٹ ورک کی معاونت کے لیے استعمال ہو رہے تھے، اور افغان طالبان کے الزامات گمراہ کن ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں پاکستانی شہریوں کے تحفظ کے لیے جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں