کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی۔ کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 1 لاکھ 51 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز مارکیٹ مندی کا شکار رہی تھی اور 100 انڈیکس 4 ہزار 687 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 49 ہزار 178 پر بند ہوا تھا۔