علی لاریجانی نے مسلم ممالک کے نام ایک کھلا خط لکھ دیا

12:22 PM, 17 Mar, 2026

تہران: ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی نے مسلم ممالک کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے، جس میں سوال کیا کہ آپ ایران اور مزاحمت کاروں کے ساتھ ہیں یا امریکا اور اسرائیل کے ساتھ؟

انہوں نے کہا کہ ایران کو مذاکرات کے دوران امریکی اور اسرائیلی حملوں کا سامنا کرنا پڑا، جس میں سپریم کمانڈر، فوجی اور عام شہری شہید ہوئے، لیکن زیادہ تر اسلامی ممالک ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے۔ اس کے باوجود ایرانی عوام نے دشمن پر قابو پا لیا۔

علی لاریجانی نے کہا کہ ایران امریکا اور اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رکھے گا، اور بعض ممالک نے ایران کو اپنا دشمن قرار دے دیا کیونکہ اس نے ان کے ملکوں میں موجود امریکی اڈوں یا مفادات کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے مسلم ممالک سے کہا کہ وہ سوچیں کہ کس کے ساتھ کھڑے ہوں، کیونکہ اتحاد ہی امت مسلمہ کی سلامتی، ترقی اور آزادی کی ضمانت ہے۔

مزیدخبریں