یورپی یونین کا آبنائے ہرمز میں فوجی مشن بھیجنے سے انکار

12:57 PM, 17 Mar, 2026

برسلز : یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی فوجی آپریشن میں حصہ نہیں لے گی۔ وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتکاری ہی بہترین راستہ ہے۔

یورپی ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران کے خلاف جنگ کی حکمت عملی کی وضاحت کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ رکن ممالک فی الحال خلیج فارس میں بحری مشن بڑھانے کے حق میں نہیں اور زیادہ تر ممالک جنگ میں شامل ہونے سے گریزاں ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ خوراک، توانائی اور کھاد کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا محفوظ ہونا ضروری ہے۔ جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے سربراہان بھی اس تنازع میں براہ راست فوجی مداخلت سے انکار کر چکے ہیں، جبکہ یورپ کی اولین ترجیح یوکرین کی سکیورٹی اور بحران کا سفارتی حل ہے۔

مزیدخبریں