پاکستان نےافغان طالبان کے دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا

10:37 AM, 17 Mar, 2026

اسلام آباد: پاکستان نے افغان طالبان کے اس دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا کہ کابل اور ننگرہار میں ہونے والے فضائی حملے کسی ڈرگ ہسپتال یا منشیات کے مرکز پر کیے گئے۔ وزارت اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی افغان طالبان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے عسکری ٹھکانوں اور گولہ بارود کے ذخائر کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی تھی، جہاں سے دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے سازوسامان آتا تھا۔

وزارت نے کہا کہ حملے میں خاص احتیاط کی گئی تاکہ عام شہری متاثر نہ ہوں اور طالبان کا دعویٰ حقیقت مسخ کرنے اور سرحد پار دہشت گردی کی حمایت چھپانے کی کوشش ہے۔

مزیدخبریں