پنجاب حکومت کا ترقیاتی اخراجات برقرار رکھنے اور ریونیو میں اضافے کا دعویٰ

02:47 PM, 17 Jun, 2026

لاہور: پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ صوبے کا ریونیو 519 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے لیے قرضوں کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان اور وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی اور ترقیاتی منصوبے تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔

حکومت کے مطابق موجودہ بجٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.2 فیصد کم رکھا گیا ہے، تاہم اخراجات میں کمی کے لیے رائٹ سائزنگ پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ اور ادارہ جاتی گورننس بہتر بنانے کے لیے اصلاحات جاری ہیں۔ حکام نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سالوں کے دوران 12 ہزار سے زائد غیر ضروری ترقیاتی اسکیمیں ختم کی گئی ہیں تاکہ وسائل کو زیادہ مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکے۔

مزید بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر سال ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مقرر کیا ہے، جس کے تحت ہاؤسنگ سیکٹر میں مختلف منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں