’’پاکستان کا بہت بہت شکریہ‘‘:برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کی امن کوششوں کا اعتراف

10:33 AM, 17 Jun, 2026

لندن: برطانوی پارلیمنٹ میں مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن اور سفارتی کوششوں میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ احمد آف ومبلڈن نے اپنے خطاب کے دوران خصوصی طور پر اردو زبان میں کہا، ’’پاکستان کا بہت بہت شکریہ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔

لارڈ احمد آف ومبلڈن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بہترین کام کیا ہے اور ان کی سفارتی کاوشوں کا عالمی سطح پر اعتراف ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تنازعات کے حل اور خطے میں استحکام کے فروغ کے لیے جس ذمہ داری اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ ستائش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی قیادت نے مشکل حالات میں امن اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے جو اقدامات کیے، وہ نہ صرف خطے بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی اہمیت کے حامل ہیں

مزیدخبریں