پاکستان-ایران سرحد بند نہیں ہوئی، جھوٹی افواہوں سے عوام کو گمراہ نہ کیا جائے: حکومتی ترجمان

10:11 PM, 17 Jun, 2025

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان افواہوں کو حکومت نے سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ اپنی سرحد بند کر دی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ افواہیں جھوٹ اور من گھڑت ہیں، جنہیں کچھ عناصر جان بوجھ کر پھیلا رہے ہیں تاکہ ملک میں بے چینی پھیلائی جا سکے۔

حکومتی وضاحت میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران کی سرحد کھلی ہے اور معمول کے مطابق آمد و رفت جاری ہے۔ ایران کی سیکیورٹی صورتحال کے باعث کچھ زائرین کی روانگی میں وقتی رکاوٹ ضرور آئی ہے، لیکن کوئی ہنگامی یا خطرناک صورت حال نہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے فیصلے خود کرتا ہے اور یہ فیصلے قومی سیکیورٹی اور زمینی حقائق کی روشنی میں ہوتے ہیں، نہ کہ کسی ملک کے دباؤ یا مذہبی اثرات کی بنیاد پر۔

حکومت نے میڈیا اور عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسی باتوں پر یقین نہ کریں جو بغیر کسی تصدیق کے پھیلائی جا رہی ہوں، کیونکہ یہ دشمنوں کے پروپیگنڈے کا حصہ ہو سکتی ہیں۔

مزیدخبریں