بیجنگ : چین کے صدر شی جن پنگ نے ایران پر اسرائیل کے حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے پر انتباہ جاری کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، چینی صدر نے قازقستان کے صدر سے ملاقات کے دوران اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
شی جن پنگ نے کہا کہ اسرائیلی حملوں نے خطے میں حالات کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے اور چین ایسے ہر عمل کی مخالفت کرتا ہے جو دوسرے ملکوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچائے۔
چینی صدر نے واضح کیا کہ چین مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت کو روکنے کی ضرورت ہے۔