پشین: بلوچستان کے ضلع پشین سمیت قریبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف کی فضا پیدا ہو گئی۔ گھروں اور دفاتر میں موجود افراد گھبرا کر باہر نکل آئے، تاہم زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز پشین سے تقریباً 21 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔
حکام کے مطابق صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔