ایران کے سینئر فوجی کمانڈر علی شادمانی اسرائیلی حملے میں مارے گئے، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

12:41 PM, 17 Jun, 2025

تل ابیب :اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے تہران میں ایک اہم فوجی کمانڈ سینٹر پر حملہ کیا ہے، جس میں جنرل علی شادمانی شہید ہو گئے۔ وہ ایران کی فوج کے اعلیٰ ترین جنگی کمانڈر اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے قریبی مشیر تھے۔

علی شادمانی نہ صرف فوجی آپریشنز کی نگرانی کرتے تھے بلکہ ایران کے ایمرجنسی کمانڈ سینٹر کے بھی سربراہ تھے، جہاں سے تمام جنگی فیصلے کیے جاتے ہیں۔

وہ ماضی میں ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب کی حکمتِ عملی کے اہم عہدوں پر بھی فائز رہے۔ حالیہ کشیدگی کے دوران انہیں ایران کی فوج کا مرکزی کمانڈر بنایا گیا تھا۔

ان سے پہلے ایک اور اعلیٰ ایرانی جنرل عالم علی رشید بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہو چکے ہیں۔ علی شادمانی کی ہلاکت کو ایران کے لیے ایک بڑا فوجی نقصان قرار دیا جا رہا ہے، جو ایران کی اعلیٰ عسکری قیادت کے لیے مسلسل جھٹکوں کی ایک کڑی ہے۔

مزیدخبریں