لندن: برطانوی میڈیا کے مطابق ایم پی اینڈی برنہم کو لیبر پارٹی کا نیا سربراہ منتخب کرلیا گیا ہے، جو کیئر سٹارمر کی جگہ پارٹی کی قیادت سنبھالیں گے۔
اینڈی برنہم نے اپنے پہلے بیان میں کہا کہ کیئر سٹارمر کی قیادت میں لیبر پارٹی نے مشکلات سے نکل کر کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کو مزید مضبوط اور بلندیوں تک لے جانے کے لیے کام کریں گے۔
نئے لیبر سربراہ کا کہنا تھا کہ نئی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم کابینہ میں پارٹی کے تمام دھڑوں کو نمائندگی دی جائے گی۔
اینڈی برنہم نے واضح کیا کہ مختلف آرا رکھنے کی بنیاد پر کسی لیبر رکن کے خلاف کارروائی یا معطلی نہیں کی جائے گی۔