وزیراعظم شہباز شریف کا پاک چین معاشی تعاون کو نئی وسعت دینے کا عزم

03:58 PM, 17 Jul, 2026

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتا ہوا کاروباری تعاون معاشی ترقی کے لیے اہم ہے، جبکہ پاک چین صنعتکاروں کے درمیان 44 کروڑ ڈالر کے معاہدے خوش آئند پیش رفت ہیں۔

بزنس ٹو بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان چین کے تعاون سے فارماسیوٹیکل سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سرمایہ کاری سی پیک فیز ٹو کے فروغ کی جانب اہم قدم ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ چین پاکستان کا قابل اعتماد اور مخلص دوست ہے، جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں پاکستان میں 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، جبکہ اب دوسرے مرحلے میں مزید مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم نے چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی عمل میں پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کیا، جبکہ امن کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کوششیں قابل قدر ہیں۔

مزیدخبریں