دبئی: پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز کو اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر تین ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق محمد نواز کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جو 7 فروری 2026 کو نیدرلینڈز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کے بعد لیا گیا تھا۔
آئی سی سی نے بتایا کہ محمد نواز نے خلاف ورزی کا اعتراف کرلیا ہے۔ کرکٹ کی عالمی تنظیم کے مطابق ممنوعہ مادہ کارکردگی بہتر بنانے کے مقصد سے استعمال نہیں کیا گیا، جس کے باعث معاملے میں تین ماہ کی معطلی کی سزا دی گئی۔
آئی سی سی کے مطابق محمد نواز کی پابندی کا اطلاق یکم مئی 2026 سے ہوگا۔