پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ، متعدد اضلاع کے لیے الرٹ جاری

02:46 PM, 17 Jul, 2026

لاہور: پنجاب میں مون سون بارشوں کے دوسرے اسپیل کی پیشگوئی کے بعد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 19 سے 23 جولائی تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔

حکام کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین اور گجرات میں شدید بارشیں ہو سکتی ہیں، جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ممکنہ بارشوں کے پیش نظر الرٹ رہنے اور ضروری اقدامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں