سندھ میں سولر سہولت منصوبہ، ہزاروں غریب خاندانوں کو مفت سسٹم فراہم کیا جائے گا

02:25 PM, 17 Jul, 2026

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے 18 ارب روپے سے زائد مالیت کے سولر ہوم سسٹم منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو منصوبے کی رفتار مزید تیز کرنے اور مقررہ اہداف بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

حکومت سندھ کے مطابق منصوبے کے تحت 2 لاکھ 75 ہزار مستحق خاندانوں کو مفت سولر ہوم سسٹم فراہم کیے جائیں گے۔ ہر خاندان کو 180 واٹ سولر پینل، لیتھیم بیٹری، پنکھا اور ایل ای ڈی لائٹس فراہم کی جائیں گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ منصوبے کا مقصد کم آمدن والے خاندانوں کو توانائی کی سہولت فراہم کرنا اور بجلی کے مسائل میں کمی لانا ہے۔

مزیدخبریں