پنجاب میں گھروں کی بہتری کے لیے نئی اسکیم، شہریوں کو بلاسود قرض کی سہولت

11:26 AM, 17 Jul, 2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے "اپنی چھت محفوظ چھت" پروگرام کا افتتاح کردیا، جس کے تحت صوبے کے شہریوں کو گھروں کی چھتوں کی تعمیر اور بہتری کے لیے آسان شرائط پر بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا۔

مریم نواز کے مطابق اسکیم کے تحت مستحق افراد کو 5 لاکھ روپے تک سود سے پاک قرض دیا جائے گا، جبکہ قرض کی واپسی شروع کرنے کے لیے پہلے 3 ماہ تک کوئی قسط ادا نہیں کرنا ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پروگرام میں شمولیت کے لیے شہری متعلقہ ویب سائٹ کے ذریعے یا ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر دفاتر میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ شہری علاقوں میں 5 مرلے اور دیہی علاقوں میں 10 مرلے تک جگہ رکھنے والے افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ مشترکہ خاندان میں رہنے والے افراد اگر الگ رہائش تعمیر کرنا چاہتے ہیں تو انہیں 10 لاکھ روپے تک قرض فراہم کیا جائے گا، جس کی ادائیگی 9 سال کے دوران کرنا ہوگی۔

مزیدخبریں