میٹا کی ایپ تھریڈز میں اہم اپ ڈیٹ، اب فیس بک اکاؤنٹ سے لاگ ان کی سہولت

06:05 PM, 17 Jul, 2025

کیلیفورنیا:میٹا نے اپنی سوشل میڈیا ایپ تھریڈز میں ایک بڑا تبدیلی لانے کا آغاز کر دیا ہے، جو ایکس (ٹوئٹر) کا متبادل ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اب تھریڈز میں انسٹا گرام کے بجائے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے سائن اپ کرنے کی سہولت آزمایا جا رہا ہے۔

یہ نیا فیچر ابھی تمام صارفین کے لیے جاری نہیں کیا گیا، لیکن میٹا کے سپورٹ صفحہ پر اس کا ذکر موجود ہے۔ اس تبدیلی سے وہ صارفین جو انسٹا گرام استعمال نہیں کرتے، آسانی سے تھریڈز پر اکاؤنٹ بنا سکیں گے۔

میٹا کا کہنا ہے کہ فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے سائن اپ کرنے سے دونوں پلیٹ فارمز کے فیچرز کو مشترکہ طور پر استعمال کرنے میں آسانی ہوگی، مثلاً ایک ہی لاگ ان کے ذریعے دونوں ایپس تک رسائی ممکن ہو گی۔

اگر آپ فیس بک کے ذریعے تھریڈز پروفائل بنائیں گے تو آپ کا تھریڈز اور فیس بک اکاؤنٹ آپس میں مربوط ہو جائے گا۔

اب تک تھریڈز کی رجسٹریشن انسٹا گرام اکاؤنٹس سے ہوتی تھی، جس کی وجہ سے اس کی صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ تاہم، میٹا تھریڈز کو ایک خود مختار ایپ بنانے کی جانب قدم بڑھا رہا ہے۔

جون 2025 میں تھریڈز میں ڈائریکٹ میسجنگ کا فیچر بھی متعارف کروایا گیا تاکہ صارفین انسٹا گرام ڈائریکٹ پر انحصار کم کر سکیں۔

 
 

مزیدخبریں