سیلاب میں گھرا پنجاب، پاک فوج اور پولیس کا عوامی خدمت کا عملی مظاہرہ

05:51 PM, 17 Jul, 2025

لاہور:پنجاب کے کئی علاقے اس وقت شدید مون سون بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی کیفیت سے دوچار ہیں۔ ایسے نازک وقت میں پاک فوج اور پنجاب پولیس ایک بار پھر عوام کی مدد کے لیے فرنٹ لائن پر موجود ہیں۔

 فوج کے جوانوں نے ہیلی کاپٹروں، لائف جیکٹس اور طبی امداد کے ذریعے سینکڑوں لوگوں کو نئی زندگی دی۔

چکری روڈ کے گاؤں لڈیان میں ایک خاندان جب پانی کے تیز بہاؤ کے باعث اپنے مکان کی چھت تک محدود ہو گیا، تو پاک فوج نے بروقت اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے انہیں نکالا۔ اس کامیاب ریسکیو نے نہ صرف ایک خاندان کی جان بچائی، بلکہ ایک بار پھر ثابت کیا کہ افواج پاکستان ہر آزمائش میں قوم کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں۔

پنجاب پولیس بھی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریلیف کیمپ، پٹرولنگ اور مقامی امداد فراہم کر رہی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ریسکیو کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی، اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد دی جائے گی۔

مزیدخبریں