سدھو موسے والا کا "بعد از مرگ" ورلڈ ٹور، 2026 میں ڈیجیٹل روپ میں واپسی کا اعلان

05:16 PM, 17 Jul, 2025

ممبئی :پنجابی میوزک کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار سدھو موسے والا کی وفات کو تین سال گزر چکے ہیں، تاہم ان کی مقبولیت اور مداحوں کی محبت میں آج بھی کوئی کمی نہیں آئی۔
ایسے میں ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کیے گئے ایک غیر متوقع اعلان نے دنیا بھر میں مداحوں کو حیران کر دیا ہے
یہ پہلا موقع ہوگا جب کسی مرحوم گلوکار کو ڈیجیٹل انداز میں عالمی سٹیجز پر "زندہ" پیش کیا جائے گا۔
منتظمین کے مطابق اس ٹور میں اے آئی، تھری ڈی ہولوگرام اور آگمینٹڈ ریئلٹی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، جس سے سدھو موسے والا کا ورچوئل روپ اسٹیج پر جلوہ گر ہوگا اور وہ اپنے مشہور گانوں پر "لائیو" پرفارم کرے گا۔

میوزک انڈسٹری کے ماہرین اس پراجیکٹ کو ایک تاریخی اور جذباتی تجربہ قرار دے رہے ہیں، جو ٹیکنالوجی اور فن کے ملاپ سے ممکن ہو رہا ہے۔
مداح اسے صرف ایک شو نہیں، بلکہ سدھو موسے والا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا روحانی لمحہ تصور کر رہے ہیں۔

ابھی تک ورلڈ ٹور کے مقامات، تاریخوں اور ٹکٹ سے متعلق باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں، مگر سوشل میڈیا پر دنیا بھر سے مداحوں نے پرجوش ردعمل کا اظہار کیا ہے، خاص طور پر امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا سے۔وہ اس وقت صرف 28 سال کے تھے۔ ان کی ناگہانی موت نے میوزک کی دنیا کو سوگوار کر دیا، مگر ان کے گانے آج بھی لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہیں۔

مزیدخبریں