پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی اضافہ، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار پوائنٹس تک پہنچ گیا

12:15 PM, 17 Jul, 2025

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ نے جمعرات کے روز ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح حاصل کی ہے۔ کاروبار کے آغاز ہی سے تیزی دیکھنے کو ملی اور ہنڈرڈ انڈیکس 1700 سے زیادہ پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 38 ہزار 133 تک جا پہنچا۔

گذشتہ دن مارکیٹ 440 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 36 ہزار 379 پر بند ہوئی تھی، مگر آج سرمایہ کاروں کے اعتماد نے مارکیٹ کو مزید آگے بڑھایا ہے۔

اسی دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی آئی ہے اور امریکی کرنسی 284.96 روپے سے گھٹ کر 284.90 روپے پر آ گئی ہے۔

مزیدخبریں