امریکی محکمہ خارجہ کا سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر جواب دینے سے گریز

01:12 PM, 17 Jul, 2025

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا کوئی واضح جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اس موضوع پر ان کے پاس کچھ خاص کہنے کو نہیں ہے اور اس حوالے سے تفصیلی جواب بعد میں دیا جائے گا۔

ٹیمی بروس نے بتایا کہ امریکہ اسرائیل اور شام کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ غزہ کی صورتحال پر بھی بات چیت جاری ہے اور جنگ بندی کی شرائط پر عمل درآمد کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں حالیہ ہلاکتوں کی ذمہ داری حماس پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ روس کے رویے سے خوش نہیں ہیں اور چاہتے ہیں کہ روس اور یوکرین کا مسئلہ سفارتی طور پر حل ہو۔

مزیدخبریں