پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ مشق "انسپائرڈ گیمبٹ" سے دفاعی تعاون مضبوط

04:56 PM, 17 Jan, 2026

اسلام آباد :پاکستان اور امریکی افواج نے رواں ہفتے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر میں مشترکہ مشق "انسپائرڈ گیمبٹ" مکمل کی۔ اس تربیتی مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات اور عملی تعاون کو مزید مضبوط کرنا تھا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ایک بیان کے مطابق، مشق نے افواج کے درمیان اعتماد اور ہم آہنگی کو فروغ دیا۔ امریکی حکام نے اسے دفاعی شراکت داری میں ایک نئی جہت قرار دیا ہے۔

 مشق نے انسداد دہشت گردی میں دونوں ممالک کی مشترکہ صلاحیتوں کو بھی بڑھایا اور دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کی راہیں ہموار کیں۔

مزیدخبریں