انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارت اور بنگلا دیش کے کپتانوں میں ٹاس کے بعد سرد مہری

04:48 PM, 17 Jan, 2026

بلاوائیو :انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے بھارت اور بنگلا دیش کے میچ میں ٹاس کے موقع پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں کے درمیان سرد مہری دیکھنے میں آئی۔ بھارتی کپتان آیوش مہاترے نے بنگلا دیشی نائب کپتان زواد ابرار سے ہاتھ نہیں ملایا۔

میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لیکن ٹاس کے بعد روایتی مصافحہ نہیں ہوا۔ آیوش مہاترے اور زواد ابرار کے درمیان واضح فاصلے نے کرکٹ شائقین کو حیران کر دیا۔

تجزیہ کار اس رویے کو دونوں ممالک کے حالیہ کشیدہ تعلقات سے جوڑ رہے ہیں۔ بنگلا دیش نے اگلے ماہ بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران بھارت کا دورہ کرنے سے انکار کر رکھا ہے اور اپنے میچز کسی اور مقام پر کھیلنے کا موقف اختیار کیا ہے۔

مزید برآں، بنگلا دیش کی جانب سے آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی اور فاسٹ بولر مصطفیٰ الرحمان کو سکواڈ سے خارج کرنا بھی تعلقات پر اثر ڈال رہا ہے۔ آئی سی سی نے اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی اعلان نہیں کیا، تاہم دونوں ممالک کے بورڈز کے درمیان مشاورت جاری ہے۔

اس واقعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ کھیل کے میدان میں بڑھتی سرد مہری نہ صرف کرکٹ بلکہ سفارتی تعلقات پر بھی اثر ڈال سکتی ہے۔

مزیدخبریں