شعیب ملک کا  ثناء جاوید کے ساتھ شادی کی دوسری سالگرہ ، محبت بھرا پیغام وائرل

02:02 PM, 17 Jan, 2026

کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید نے شادی کی دوسری سالگرہ منائی۔ اس خوشی کے موقع پر شعیب نے اہلیہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا:
"دو سال کا یہ حسین سفر مکمل ہوا، اور ہمارا ساتھ ہمیشہ قائم رہے گا۔ ہیپی اینیورسری

مداحوں نے اس پوسٹ کو دل کھول کر پسند کیا اور اپنے جذبات کا اظہار کیا، جبکہ جوڑے کے لیے محبت بھرے پیغامات بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے کہ یہ دونوں کی دوسری شادی ہے اور انہوں نے 2024 کے آغاز میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

مزیدخبریں