سپیشل ٹیکنالوجی زونز اور ڈیجیٹل نیشن پاکستان میں انقلاب لائیں گے:وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ

12:52 PM, 17 Jan, 2026

لاہور :لاہور میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اسٹارٹ اپ سسٹم کو بھرپور تقویت ملی ہے اور ڈیجیٹل نیشن سسٹم پاکستان آئی ٹی کے شعبے میں انقلاب لانے والا ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ گزشتہ چار سال میں 32 اسپیشل ٹیکنالوجی زونز قائم کیے گئے ہیں، جہاں 200 سے زائد ٹیکنالوجی کمپنیاں کام کر رہی ہیں اور 27 ہزار سے زائد ماہرین شامل ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے اسپیشل ٹیکنالوجی زون پویلین کی رونمائی بھی کی گئی۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ آئی ٹی سی این ایشیا پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کا عالمی معیار کا ایونٹ ہے، اور یہ اقدامات ملک کو آئی ٹی اور اسٹارٹ اپس کے شعبے میں عالمی سطح پر ممتاز مقام دلانے میں مدد کریں گے۔

مزیدخبریں