مقبوضہ کشمیر میں مساجد اور علما کی غیر قانونی پروفائلنگ:پاکستان کا احتجاج

12:47 PM, 17 Jan, 2026

اسلام آباد:پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض حکومت کی جانب سے مساجد اور انتظامی کمیٹیوں کی غیر قانونی پروفائلنگ کے اقدامات کی سخت مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کشمیری عوام کے مذہبی حقوق ناقابل تنسیخ ہیں اور مذہبی امور میں مداخلت مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ذاتی معلومات اور تصاویر کا جبری حصول منظم ہراسانی کے مترادف ہے، اور یہ اقدامات کشمیری مسلمانوں میں خوف پھیلانے کی کوشش ہیں۔ مساجد اور مسلم علما کو نشانہ بنانا بھارتی پالیسیوں کے امتیازی اور فرقہ ورانہ کردار کو واضح طور پر بے نقاب کرتا ہے۔

مزیدخبریں