کابل:افغانستان پر قابض طالبان رجیم کی سخت گیر پالیسیاں اور انتہا پسندانہ حکمرانی اسے سفارتی محاذ پر مسلسل ناکامیوں سے دوچار کر رہی ہیں۔ عالمی برادری افغان پناہ گزینوں کو قبول کرنے میں محتاط رویہ اپنا رہی ہے اور کئی ممالک طالبان کے شدید ناقد بن چکے ہیں۔
بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق متعدد ممالک غیر قانونی افغان شہریوں کی ملک بدری کر رہے ہیں، جبکہ امریکہ نے بھی مزید افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکار کیا ہے، جس سے طالبان کی عالمی قبولیت مزید محدود ہو گئی ہے۔