پنجاب میں فری ہوم ڈیلیوری کا تاریخی اقدام، تین لاکھ 12 ہزار آرڈرز کی کامیاب ڈیلیوری

11:49 AM, 17 Jan, 2026

لاہور:وزیر اعلیٰ مریم نواز کے فری ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ نے پنجاب میں عوامی خدمت کا نیا سنگ میل قائم کر دیا ہے۔ منصوبے کے تحت 35 شہروں کے 46 سہولت بازاروں سے شہریوں کو گھر کی دہلیز پر اشیائے ضروریہ فراہم کی جا رہی ہیں۔

اب تک تین لاکھ 12 ہزار سے زائد آرڈرز کامیابی سے ڈیلیور ہو چکے ہیں، جس سے شہریوں کو وقت اور محنت کی بچت کے ساتھ آسانی حاصل ہو رہی ہے۔ یہ منصوبہ پنجاب میں سرکاری سطح پر ہوم ڈیلیوری کی پہلا اور بے مثال اقدام ہے۔

مزیدخبریں