گوادر میں مسافر بس الٹنے سے 9 ہلاک، متعدد زخمی

10:28 AM, 17 Jan, 2026

گوادر:گوادر کے مکران کوسٹل ہائی وے پر ایک مسافر بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ بس کراچی سے جیوانی جا رہی تھی۔

حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حکام نے شہریوں کو سفر کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

مزیدخبریں