پنجاب اور بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان، مغربی ہواؤں کا نظام داخل

10:26 AM, 17 Jan, 2026

لاہور :محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے مغربی ہواؤں کا نظام پنجاب میں داخل ہو جائے گا۔ اس کے اثرات کے باعث لاہور، سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور سمیت بیشتر علاقوں میں 20 سے 23 جنوری تک بارشیں متوقع ہیں۔

پہاڑی علاقوں جیسے مری اور گلیات میں برفباری کا امکان ہے۔ بلوچستان میں بھی 21 سے 22 جنوری تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں اور مسافروں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں