غزہ ایگزیکٹو بورڈ کا قیام، امریکی صدر ٹرمپ چیئرمین، اسرائیلی حملے جاری

10:24 AM, 17 Jan, 2026

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت غزہ ایگزیکٹو بورڈ قائم کر دیا گیا ہے، جس کے چیئرمین کے طور پر صدر ٹرمپ خود ذمہ دار ہوں گے۔ بورڈ میں مارکو روبیو، اسٹیووٹکوف، جیرڈ کنر، ٹونی بلیئر اور اجے بنگا شامل ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے نکولے مالدینوف کو غزہ کا نمائندہ خصوصی مقرر کیا گیا ہے جبکہ آریے لائٹ اسٹون اور جوش گروئن بام سینئر ایڈوائزر کے فرائض انجام دیں گے۔ میجر جنرل جیسپر جیفرز کو اسٹیبلائزیشن فورس کا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب، اسرائیلی فوج کی کارروائیاں غزہ میں جاری ہیں، تازہ حملوں میں 12 فلسطینی مزید شہید ہو گئے۔ 10 اکتوبر کی جنگ بندی کے بعد اب تک غزہ میں 463 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں