شدید دھند، موٹرویز بند، فضائی و زمینی ٹریفک متاثر

09:08 AM, 17 Jan, 2026

لاہور :سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں شدید دھند کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے۔ دھند کی وجہ سے کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ مختلف موٹرویز کو حفاظتی خدشات کے پیش نظر بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی اور ایم ٹو لاہور سے چکری تک بند ہیں۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

مزیدخبریں