ٹرمپ کا ایران کے جوہری مذاکرات میں بالواسطہ کردار ادا کرنے کا اعلان

01:59 PM, 17 Feb, 2026

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام پر ہونے والے اہم مذاکرات میں براہ راست نہیں، بلکہ بالواسطہ طور پر شامل ہوں گے۔ ایئرفورس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ مذاکرات بہت اہم ہیں اور ان کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران نے ماضی میں سخت موقف اپنایا تھا، لیکن گزشتہ سال امریکی حملوں کے بعد ایران کو اپنے رویے کے نتائج کا اندازہ ہوا ہے۔ اس بار ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدہ دکھائی دیتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ وہ کسی معاہدے تک پہنچنے میں دلچسپی رکھتا ہو۔

صدر ٹرمپ نے سعودی عرب اور یو اے ای کے درمیان تنازعے پر بھی بات کی اور کہا کہ وہ اس معاملے میں براہ راست ملوث نہیں ہیں، لیکن وہ اس تنازعے کو حل کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

امریکا اور ایران کے درمیان یہ مذاکرات جنیوا میں ہونے کی توقع ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتے ہیں۔

مزیدخبریں