سعودی عرب میں رمضان کے چاند کو دیکھنے کے لیے آج اجلاس ہوگا

01:20 PM, 17 Feb, 2026

ریاض : سعودی عرب میں رمضان کے چاند کو دیکھنے کے لیے آج اجلاس ہوگا، جس میں سعودی فلکیاتی تنظیم نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سعودی عرب میں بدھ کے روز رمضان کا پہلا روزہ ہوگا۔

پاکستان میں بھی رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔ سپارکو کے ترجمان نے بتایا کہ یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو شروع ہونے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں